ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اومنی کی نئی ایمبولنس گاڑیوں کے رجسٹریشن پر پابندی

اومنی کی نئی ایمبولنس گاڑیوں کے رجسٹریشن پر پابندی

Thu, 08 Jun 2017 10:54:21    S.O. News Service

بنگلور ،7جون (ایس او نیوز ) ایمرجنسی ریسپانس سرویس امبولنس کے لئے اومنی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کے محکمہ ٹرانسپور ٹ کے قدم کے خلاف پرائیویٹ ایمبولنس آپریٹرس کے احتجاج کے درمیان محکمہ نے واضح کیا کہ اس قدم کا اطلاق صرف نئے رجسٹریشنس پر ہوگا۔اومنی گاڑیاں ان کی لچکداری ' چھوٹے راستوں' تنگ سڑکوں میں بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کیلئے موزوں ہیں۔ان امبولنس گاڑیوں میں مریضوں کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا۔ اس کے بعد اومنی کی نئی ایمبولنس گاڑیوں کے رجسٹریشن پر پابندی لگائی گئی۔محکمہ صحت کے ماہرین نے اس قدم کا استقبال کیا ،تاہم بعض پرائیویٹ ایمبولنس آپریٹرس کا ماننا ہے کہ اس پابندی سے کرایوں میں اضافہ ہوگا اور مریض متاثر ہوں گے ۔


Share: